Feb ۲۱, ۲۰۲۱ ۱۱:۰۹
مقبوضہ فلسطین کے مقدس شہر بیت المقدس میں ہوئی برفباری کے بعد قبلۂ اول کے مجاور قبۃ الصخرہ کے حدود میں بڑے دلچسپ مناظر دیکھنے میں آئے۔ مسلمانوں کا قبلۂ اول مسجد الاقصیٰ قبۃ الصخرہ سے کچھ فاصلے پر واقع ہے۔ البتہ دونوں حرم شریف کے حدود میں شمار کئے جاتے ہیں۔ مبصرین کا ماننا ہے کہ مسجد الاقصیٰ کے بجائے میڈیا میں زیادہ تر قبۃ الصخرہ کو بیت المقدس کے طور پر پیش کئے جانے کے پیچھے بھی ایک صیہونی سازش کارفرما ہے۔