غز میں ایک سال سے بھی کم عمر کے 900 بچوں کی بھوک اور پیاس سے موت
غزہ ميں غاصب صیہونی حکومت کے وحشانہ حملوں اور بھوک سے شہید ہونے والے بچوں میں نو سو ایسے بچے بھی شامل ہیں جو ایک سال کے بھی نہیں ہوئے تھے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: غزہ میں فلسطین کے محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں، جنگی جرائم اور نسل کشی کی بھیننٹ چڑھنے والوں کی تعداد ساٹھ ہزار ایک سو چالیس سے تجاوز کرچکی ہے۔ فلسطین کے محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ شہید ہونے والوں میں اٹھارہ ہزار پانچ سو سے زائد بچے ہیں جن میں نوسو بچے ایسے ہیں جو ایک سال کے بھی نہيں ہوئے تھے۔

اس رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں وحشیانہ صیہونی جرائم کے نتیجے میں مزید ایک سو چار فلسطینی شہید اور تین سو ننانوے زخمی ہوگئے۔ فلسطین کے محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ غزہ میں مزید سات فلسطینی بھوک سے شہید ہوگئے جس کے بعد بھوک سے شہید ہونے والوں کی تعداد ایک سو چون ہوگئی جن میں نواسی معصوم بچے شامل ہیں۔