May ۰۶, ۲۰۲۱ ۰۸:۰۲ Asia/Tehran
  • صیہونیوں کے غیرانسانی اقدامات پر فلسطینی انتظامیہ کا ردعمل

فلسطینی انتظامیہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم کا نوٹس لئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

فلسطینی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں صہیونی توسیع پسندی، گھروں پر قبضے، املاک کی مسماری اور فلسطینیوں کو جبراً ہجرت کرنے پر مجبور کرنے جیسے سنگین جرائم کا نوٹس لیا جائے۔

 بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف خود ساختہ اسرائیلی ریاست کے جرائم بین الاقوامی اصولوں کے مطابق قیام امن کی کوششوں کو تباہ کرنے کا باعث بن رہے ہیں۔

فلسطینی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ صہیونی آباد کاری اپنی تمام تر شکلوں میں بین الاقوامی قانون کے تحت جرم ہے اور یہ جرم بعض اوقات مزید بڑھ کر انسانیت کے خلاف جرائم کا درجہ اختیار کرلیتا ہے۔ اس لیے بین الاقوامی قوانین کے تحت اسرائیل کا محاسبہ ضروری ہے۔

بیان میں بین الاقوامی برادری پر اور عالمی فوجداری عدالت پر زور دیا کہ وہ فلسطینیوں کی زمینیں غصب کر نے اور ان پرصہیونیوں کو آباد کرانے کا سلسلہ بند کرائے۔

فلسطینی انتظامیہ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں مزید 393 گھروں کی تعمیر کے صہیونی حکومت کے اعلان اور خضر، رامین اور الظاہریہ میں فلسطینیوں کی 432 ہیکٹر اراضی غصب کرنے کا نوٹس لئے جانے پر بھی زوردیا ہے۔

ٹیگس