Apr ۰۵, ۲۰۱۷ ۱۲:۴۴
صنعتی شعبے میں جیسے جیسے ترقی ہو رہی ہے ویسے ویسے زمین پر اسکی تباہ کاریاں بھی بڑھتی جا رہی ہیں۔صنعت و ترقی کے نام پر زمین اور اسکے ذخائر کا جس لاپرواہی اور بے دردی سے استعمال کیا جا رہا ہے،اس نے ماحولیات اور زمین کے ایکو سسٹم کو سنگین خطرات سے روبرو کر دیا ہے۔یہ تصاویر جو بظاہر خوبصورت نظر آ رہی ہیں در حقیقت صنعت کے ہاتھوں زمین پر لگنے والے زخموں کا مرثیہ پڑھ رہی ہیں۔