-
رویت ہلال ماہ مبارک رمضان
Apr ۰۲, ۲۰۲۲ ۲۲:۴۱ایران کے مقدس شہر قم میں ماہ مبارک رمضان کے چاند کو دیکھنے کے لئے طلاب اور عام لوگوں کا شوق و ذوق۔
-
ماہ رمضان کے استقبال کی تیاری کرتے بندگانِ خدا۔ تصاویر
Mar ۳۱, ۲۰۲۲ ۱۰:۵۸ہر سال کی طرح اس سال بھی ماہ رمضان کے استقبال پیش نظر ایران میں مساجد کو تیار کیا جا رہا ہے جس میں بندگان خدا بڑے زور و شور سے حصہ لیتے ہیں اور اپنے اپنے محلوں کی مساجد کو ماہ خدا کی آمد سے قبل اسکے استقبال کے لئے آمادہ کرتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ کہ اس مہم میں مسجد کے خادموں کے ساتھ ساتھ ائمہ جماعت، چھوٹے، بڑے، بوڑے، جوان، مرد، خواتین سبھی حصہ لیتے ہیں۔
-
اصفہان کے نقش جہاں اسکوائر میں نوروز کے مسافروں کی آمد
Mar ۲۸, ۲۰۲۲ ۲۰:۰۲عید اور نوروز کی تعطیلات کی آمد کے ساتھ ساتھ، اصفہان شہر نوروز کے بہت سے مسافروں کی منزل قرار پایا ہے، کورونا وباء کے دوران دو برسوں میں نوروز کے سفر محدود رہنے کے بعد، اس سال مسافروں کی ایک بڑی تعداد نے سفر کے لیے اصفہان شہر کا انتخاب کیا ہے۔
-
تخت جمشید ، نوروز کے مسافروں کی توجہ کا مرکز
Mar ۲۸, ۲۰۲۲ ۱۹:۴۷تخت جمشید صوبہ فارس کے مرکز میں واقع ہے، مرودشت سے 10 کلومیٹر شمال میں اور شیراز سے 57 کلومیٹر دور ہے۔ تحت جمشید ایران کے سب سے بڑے اور خوبصورت سیاحتی علاقوں میں سے ایک ہے جو ہر سال مسافروں اور سیاحوں کو نوروز کے موقع پر خوش آمدید کہتا ہے۔
-
قطر کی نمائش میں ایران نے کیا اپنی عسکری و دفاعی توانائیوں کا مظاہرہ
Mar ۲۵, ۲۰۲۲ ۰۹:۱۷قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ان دنوں بین الاقوامی عسکری و دفاعی نمائش لگی ہوئی ہے جس میں ایران کی مسلح افواج کی جانب سے بھی عسکری و دفاعی میدان میں حاصل شدہ توانائیوں کو دنیا کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔
-
اصفہان میں پولو کے مقابلے
Mar ۲۴, ۲۰۲۲ ۱۱:۱۱ایران کے تاریخی اور ثقافتی شہر اصفہان کے امام اسکوائر میں نوروز کے مسافروں کی سرگرمیوں کے لئے پولو کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔
-
ہمدان میں نوروز کے مسافروں کی آمد
Mar ۲۴, ۲۰۲۲ ۱۱:۰۴نئے ہجری شمسی سال 1401 کے آغاز اور نوروز کی چھٹیوں کے دوران پورے ایران سے شہر ہمدان میں مسافروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ ہمدان ایران کے ان شہروں میں سے ایک ہے کہ جہاں سیاحوں کی دلچسپی زیادہ نظر آتی ہے حکیم ابو علی سینا اور ایران کے معروف شاعر بابا طاہر عریان کے مقبرے بھی ہمدان شہر میں واقع ہیں۔
-
ایشیا میں ’’گل لالہ‘‘ کا سب سے بڑا باغ۔ تصاویر
Mar ۲۳, ۲۰۲۲ ۰۹:۲۸ایشیا میں گل لالہ (tulip) کا سب سے بڑا باغ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے سرینگر علاقے میں واقع ہے جہاں 48 مختلف اقسام کے پانچ لاکھ سے زائد پھول سیاحوں اور عالم فطرت میں دلچسپی رکھنے والوں کی میزبانی کرتے ہیں۔ سالانہ لاکھوں افراد رنگ برنگے پھولوں سے لبریز اس وادی کو دیکھنے کے لئے یہاں آتے ہیں۔
-
نوروز کے ایام میں سیاحتوں کی تاریخی مقامات کی سیر
Mar ۲۳, ۲۰۲۲ ۱۴:۴۲نقش رستم (Naghsh-e-Rostam) نامی پتھر پر بنا آثار قدیمہ کاعظیم شاہکار ایران کے صوبے فارس کے شہر مارو دشت کے علاقے زنگی آباد میں واقع ہے۔ نوروز کے ایام میں سیاحوں کی ایک بڑی تعداد اس تاریخی مقام کو دیکھنے جاتی ہے۔ یہ قدیم تاریخی آثار ایلامیان، هخامنشیان و ساسانیان کی یادگاروں پر مشتمل ہے۔ یہ مقام قدیم زمانوں سے لوگوں کی توجہ کا حامل رہا ہے۔
-
اصفہان میں موسم بہار کے جلوے
Mar ۲۳, ۲۰۲۲ ۱۴:۳۲ہر سال کی طرح اس سال بھی موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی درختوں پر کونپلیں پھوٹنا شروع ہوگئی ہیں اور ایران کے صوبے اصفہان میں موجود باغات خوبصورت نظارہ پیش کررہے ہیں۔