-
امام رضا ع کے روضہ اقدس میں خادمین شہر کی حاضری
Oct ۰۳, ۲۰۲۱ ۱۴:۲۶ایران کے مقدس شہر مشہد میں شہری خدمات کے شعبوں میں کام کرنے والے افراد نے ثامن الححج حضرت امام علی ابن موسی الرضا علیہم السلام کے روضۂ اقدس میں حاضری دی ، خادمین کا یہ قافلہ مشہد کے شہداء اسکوائر سے امام رضا علیہ السلام کے روضہ اقدس تک پیدل گیا۔
-
ایران کے شلمچہ باڈر سے زائرین کربلا کی واپسی
Oct ۰۱, ۲۰۲۱ ۰۳:۳۷ایران کی شلمچہ باڈر سے زائرین حضرت اباعبدالله الحسین علیہم السلام کی واپسی کا آغاز ہوگیا ہے ، اس موقع پر ایران میں داخل ہونے والے زائرین کا طبّی معائیہ کیا جارہا ہے اور طبّی معائنہ کے بعد زائرین کو ان کے شہروں کی طرف روانہ کیا جائے گا۔ شلمچہ باڈر پر زائرین کو ضروری خدمات فراہم کرنے کے لئے مختلف انجموں اور اداروں کی طرف سے سبیلیں اور اسٹالز میں لگائے گئے ہیں۔
-
بری فوج کی دفاع مقدس کے بارے میں مستقل نمائش کا افتتاح
Oct ۰۱, ۲۰۲۱ ۰۳:۲۵اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کی جانب سے مقدس دفاع کی اقدار کی نشر و اشاعت کے ادارے میں بری فوج کے کمانڈر جنرل کیومرث حیدری کی موجودگی میں منگل 28 ستمبر 2021 کی شام مقدس دفاع کے حوالے سے مستقل نمائشگاہ کا افتتاح ہوا۔
-
آگ پر مسکراہٹ نامی تصویری نمائش
Oct ۰۱, ۲۰۲۱ ۰۳:۲۳ہفتہ مقدس دفاع کے موقع پر آگ پر مسکراہٹ نامی تصویری نمائش کا اہتمام کیا گیا، یہ تصاویر مقدس دفاع کے ایام میں مجاہدین اسلام کی فدا کاریوں اور ان کی بہادری و شجاعت کی عکاسی کررہی ہیں۔
-
اگلے اربعین کا انتظار شروع ہوا۔ تصاویر
Sep ۲۹, ۲۰۲۱ ۲۰:۴۴اربعین حسینی اپنی تمام تر عظمتوں اور برکتوں کے ساتھ اس سال بھی آیا اور دنیا بھر میں لاکھوں اور کروڑوں حسینی پروانوں کو نواز کر رخصت ہوا۔ اب اس برس کی یادگاریں رہ گئیں اور ایک امید کہ آئندہ بھی خدائے حسین (ع) کی نظر کرم عاصیوں پر ہو جائے اور ایک بار پھر سردار جوانان جنت کے نام پر اپنے تن من اور دھن کی زکات دے کر جنت کے لئے اُن کی شفاعت کا پروانہ حاصل کر سکیں۔
-
دو جنتوں کے مابین مارچ کرتے بہشتی پروانے
Sep ۲۷, ۲۰۲۱ ۱۱:۲۰لاکھوں عاشقان حسینی اس وقت نجف-کربلا شاہراہ پر سوئے کربلا رواں دواں ہیں تاکہ اپنی دنیا و آخرت کے لئے درِ حسین بن علی (ع) سے خیرات لے سکیں۔
-
اربعین حسینی کی آمد پر سرزمین کربلا زائرین سے چھلکی
Sep ۲۷, ۲۰۲۱ ۱۱:۱۹ان دنوں سید الشہدا مظلوم کربلا امام حسین علیہ السلام اور آپ کے باوفا بھائی عباس علمدار علیہ السلام کے روضات عالیہ لاکھوں عاشق پروانوں میں گھرے ہوئے ہیں جو دور و نزدیک سے آکر اپنے مولا و آقا کے ساتھ اظہار عقیدت کے ساتھ ساتھ تجدید عہد بھی کر رہے ہیں کہ مولا! زمانہ کہیں بھی چلا جائے مگر ہم آپ کے در سے ہٹنے والے نہیں ہیں۔
-
حسینیوں کے ننہے میزبان۔ تصاویر
Sep ۲۶, ۲۰۲۱ ۱۷:۲۱اربعین حسینی یا چہلمِ امام حسین علیہ السلام کے موقع پر دسیوں لاکھ عراقی و غیر عراقی زائرین کرام کربلائے معلیٰ کی جانب رواں دواں ہیں۔ ان دنوں عراق زوارِ حسینی کے لئے سراپا میزبان و خدمتگزار بنا ہوا ہے۔ خدمت و عقیدت کے سجے اس میدان میں ننہے اور معصوم بچوں کا بھی اہم کردار ہے۔
-
عشق، عقیدت، خدمت اور انسانیت کا بازار، اربعین مارچ
Sep ۲۶, ۲۰۲۱ ۱۳:۲۴موسم اربعین آتے ہی عراق کی سرزمین سے دنیا بھر میں ایسے دل فریب، نایاب اور لاثانی مناظر برآمد ہوتے ہیں جنہیں دیکھ کر دنیا دنگ رہ جاتی ہے۔ عشق و محبت، الفت و مودت، انسانیت و جوانمردی، ایثار و قربانی، یہ وہ گرانقدرعناصر ہیں جو مطلعِ عراق سے دنیا کے سامنے روشن ہونے والے مناظر کو رقم کرتے ہیں۔ شک نہیں کہ یہ سب کچھ مکتب حسین (ع) کا دیا ہوا گرانبہا عطیہ ہی ہے جو آج دنیا بھر میں اسلامی و انسانی اقدار کی تشہیر کا اہم اور مؤثر ذریعہ بنا ہوا ہے۔
-
اربعین کے مراسم میں خدمات کی فراہمی، بلدیہ تہران کا عملہ روانہ
Sep ۲۲, ۲۰۲۱ ۰۱:۴۳بلدیہ تہران نے اربعین حسینی کے مراسم میں زائرین امام حسین علیہ السلام کو خدمات فراہم کرنے کے لئے اپنے عملے کو روانہ کردیا ہے جو اربعین کے مراسم کے ایام میں نجف - کربلا مشی کے دوران اور خود کربلائے معلی میں زائرین کو خدمات فراہم کرے گا۔