-
کورونا کے بہانے لاکھوں حیوانات کا قتل
Nov ۱۳, ۲۰۲۰ ۰۸:۱۰ڈینمارک کی حکومت نے ایک بڑا فیصلہ لیتے ہوئے ملک میں موجود راسو نامی لاکھوں حیوانات کی جان لے لی۔ یہ فیصلہ حکومت نے اُس وقت کیا جب راسو سے رابطے میں آنے کے بعد ۱۲ افراد میں کورونا وائرس مثبت پایا گیا اور یہ خدشہ ظاہر کیا جانے لگا کہ راسو کے ذریعے اگر کورونا پھیلنا شروع ہو گیا تو پھر کورونا ویکسین کی افادیت خطرے میں پڑ جائے گی۔ محققین کا کہنا ہے کہ راسو میں سرایت کرنے کے بعد کورونا وائرس مزید طاقتور ہو گیا تھا جو انسانوں کے لئے مزید خطرات پیدا کر سکتا تھا۔
-
آئی اس او پاکستان کا مرکزی کنونشن
Nov ۱۱, ۲۰۲۰ ۱۵:۵۴حمایت مظلومین جہان اور آزادی القدس کے عنوان سے لاہور میں منعقد ہونے والے اس کنونشن میں برادر عارف حسین الجانی کو سال 2020-2021 کے لئے مرکزی صدر منتخب کیا گیا
-
خزاں کے موسم میں پتوں اور جنگلوں کے رنگ کی تبدیلی کے مناظر
Nov ۱۰, ۲۰۲۰ ۱۴:۵۶خزاں کا موسم پتوں کے زرد ہونے اور جھڑنے کی وجہ سے مشہور ہے اور پتوں کے رنگ کی تبدیلی کی وجہ سے جنگلوں کے سیر سپاٹے کے شوقین افراد کی تعداد بہت زیادہ ہوتی ہے اور ایران کے صوبہ گلستان میں تو خزاں کا موسم ایک دلچسپ نقشہ پیش کرتا ہے۔
-
امریکہ میں بگڑتے حالات، خانہ جنگی کے آثار ہویدا
Nov ۰۷, ۲۰۲۰ ۱۰:۲۶امریکہ میں بگڑتے حالات، ملکی سطح پر مظاہروں، جھڑپوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری۔
-
میٹھے پانی کے پروجیکٹ کا افتتاح
Nov ۰۶, ۲۰۲۰ ۱۹:۴۲خلیج فارس کا پانی میٹھا کرنے کے منصوبے کا پہلا مرحلہ اور واٹر پائپ لائن کو ایران کے صحرائی علاقوں تک بچھانے کے پہلے حصے کا افتتاح آج صبح ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی کے ہاتھوں کیا گیا
-
میں محمد (ص) کا شیدائی ہوں!
Nov ۰۵, ۲۰۲۰ ۰۸:۱۲حالیہ مہینوں اور ہفتوں کے دوران مغربی ممالک منجملہ فرانس میں دین اسلام اور شانِ نبوت میں ہونے والی گستاخیوں نے تمام مسلمانان عالم میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی۔ فرانسیسی حکام کا گستاخانہ رویہ سبب بنا کہ فرزندان اسلام مختلف انداز میں رسول رحمت، حبیب خدا حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ و سلم کے تئیں اپنے پاکیزہ جذبات کا اظہار کریں۔
-
کورونا نے طلبہ کو آن لائن کر دیا
Nov ۰۴, ۲۰۲۰ ۰۷:۴۷عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں آن لائن کلاسز کا چلن شروع ہو گیا ہے اور کورونا کے حوالے سے موجودہ حالات کو دیکھ کر یہ لگتا ہےکہ یہ جدید نظام تعلیم ابھی عرصۂ دراز تک گھروں کو درگاہوں کی شکل دئے رہے گا۔
-
رہبر انقلاب اسلامی کا قوم سے براہ راست خطاب - تصاویر
Nov ۰۳, ۲۰۲۰ ۱۷:۳۲رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے پیغمبر رحمت حضرت محمد مصطفی (ص) اور آپکے فرزند حضرت امام جعفر صادق (ع) کی ولادت باسعادت اور ہفتہ وحدت کی مناسبت سے عوام سے براہ راست خطاب میں اس مناسبت اور مبارک ایام کی مبارکباد پیش کی۔
-
امریکی جاسوسی اڈے پر ایرانی طلبہ کا قبضہ
Nov ۰۳, ۲۰۲۰ ۰۸:۵۵تیرہ آبان مطابق چار نومبر انیس سو اناسی میں ایرانی طلباء نے، ایران کے اسلامی انقلاب کے خلاف سازشوں میں مصروف امریکہ کی مسلسل شیطنتوں کے جواب میں دارالحکومت تہران میں قائم امریکی جاسوسی اڈے (سفارت خانہ) پر قبضہ کر لیا تھا۔ اسی مناسبت سے ایران میں ہر سال اس دن کو عالمی سامراج سے مقابلے کے قومی دن کے طور پر مناتے ہیں اور خاص ریلیوں اور تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے تاہم اس سال کورونا وائرس کے پیش نظر اجتماعات ممکن نہیں ہو پائے ہیں۔
-
لاہور میں عظیم الشان ’وحدت امت میراث نبوت‘ کانفرنس
Nov ۰۲, ۲۰۲۰ ۰۷:۵۴یکم نومبر کو پاکستان کے شہر لاہور میں ’وحدت امت میراث نبوت‘ عنوان کے تحت ایک عظیم الشان کانفرنس منعقد ہوئی جس میں ہزاروں فرزندان توحید شریک ہوئے۔