-
ہم ایسے دشمن کا مقابلہ کررہے ہیں جس کے پاس دنیا کی ٹیکنالوجی اور وسائل ہیں: ایڈمیرل حبیب اللہ سیاری
Sep ۰۵, ۲۰۲۶ ۱۷:۱۰اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے ڈپٹی کوآرڈینیٹرنے کہا ہے کہ ہم ایسے دشمن کا مقابلہ کررہے ہیں جس کے پاس دنیا کی ٹیکنالوجی اور وسائل ہیں۔
-
گُھٹنے ٹیکنا ہماری لغت میں نہیں ہے: حزب اللہ لبنان
Sep ۰۵, ۲۰۲۶ ۱۶:۵۸حزب اللہ لبنان کے رکن پارلیمان نے استقامت اور پائیداری جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ گُھٹنے ٹیک دینا حزب اللہ کی لغت میں نہیں ہے۔
-
امریکی اسلحے کے ذخائر میں کمی کا انکشاف کرنے والے شخص کی تلاش میں جھوٹ پکڑنے والی مشین کا سہارا
Sep ۰۵, ۲۰۲۶ ۱۶:۲۸امریکی وزارت جنگ پینٹاگون نے امریکہ کے اسلحے کے ذخائر کم ہونے کا انکشاف کرنے والے شخص کا پتہ لگانے کے لئے جھوٹ پکڑنے والی مشین کا سہارا لیا ہے۔
-
انصاف کو انتخابی اور سیاسی محرکات کا تابع نہیں ہونا چاہئے: ایرانی عدلیہ کے سربراہ محسنی اژہ ای
Sep ۰۵, ۲۰۲۶ ۱۶:۰۹ایرانی عدلیہ کے سربراہ محسنی اژہ ای نے دہلی میں برکس کے رکن ملکوں کے عدلیہ کے سربراہوں کے اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ انصاف کو انتخابی اور سیاسی محرکات کا تابع نہیں ہونا چاہئے۔
-
پاکستان: پہلے سیاسی جماعتوں میں جمہوریت لائی جائے، پھر نئے صوبوں کی بات کی جائے: خواجہ سعد رفیق
Sep ۰۵, ۲۰۲۶ ۱۴:۵۶مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پہلے سیاسی جماعتوں میں جمہوریت لائی جائے، پھر نئے صوبوں کی بات کی جائے، آئین کی توہین کریں گے تو چاہے جتنے صوبے بنالیں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
-
نیپال: سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 1295 ہوگئی، 5 ہزار سے زیادہ افراد ہنوز لاپتہ
Sep ۰۵, ۲۰۲۶ ۱۴:۲۹نیپال میں تباہ کن سیلاب اور شدید بارشوں کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1295 ہو گئی ہے، جبکہ پانچ ہزار سے زائد افراد اب بھی لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔
-
ہندوستان کی جنوبی ریاست کیرلم میں بھیانک حادثہ، 8 طلبہ کی دردناک موت
Sep ۰۵, ۲۰۲۶ ۱۴:۰۲ریاست کیرلم (کیرالا) کے ضلع تریشور میں ہونے والے ایک سڑک حادثے میں 8 طلبہ کی دردناک موت ہوگئی۔ طلبہ کا تعلق ریاست تمل ناڈو سے تھا۔
-
لبنان پر غاصب اسرائیلی فوج کے لڑاکا طیاروں کا حملہ
Sep ۰۵, ۲۰۲۶ ۱۲:۲۷غاصب اسرائیلی فوج کے لڑاکا طیاروں نے لبنان کے مختلف علاقوں پر بمباری کی ہے اور یہ حملہ علی الطاہر کی پہاڑیوں پر تسلط کے صیہونی حکومت کے دعوے کے بعد کیا گیا ہے۔
-
یورپی سربراہان کشیدگی میں اضافے اور خطرہ بڑھانے کی حکمت عملی پر یقین رکھتے ہیں: روس
Sep ۰۵, ۲۰۲۶ ۱۱:۵۸روس کے بین الاقوامی انٹیلیجنس ادارے کے سربراہ سرگئی ناریشکن نے وسطی ایشیائی ممالک کی سیکورٹی ایجنسیوں اور انٹیلیجنس سروسز کے سربراہان کی کانفرنس کے 22 ویں اجلاس میں کہا کہ پورے یوریشیا میں وسیع پیمانے پر تنازعہ کا خطرہ ہے اور تشویش کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔
-
ایرانی نوجوانوں اور سائنس دانوں کی کوشش رنگ لائی، تکنیکی خلا کو پُر کرنے کی صلاحیت حاصل کرلی
Sep ۰۵, ۲۰۲۶ ۱۱:۴۶ایرانی فضائی دفاعی فورس کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ یہ فورس ظالمانہ پابندیوں سمیت علاقائی و بین الاقوامی رکاوٹوں کے باوجود، ملک کے نوجوانوں اور سائنس دانوں کی مجاہدانہ کوششوں سے تکنیکی خلا کو پر کرنے اور سازوسامان کی ترقی میں، اسٹریٹجک بحالی اور ازسرنو تخلیق کی طاقت حاصل کر چکی ہے۔