جرمنی میں متعدد اسلامی مراکز کی بندش پر جرمن سفیر کو اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ میں طلب کرکے شدید احتجاج کیا گيا۔
حزب اللہ کے " ہد ہد" ڈرون طیارے نے ایک بار پھر مقبوضہ فلسطین میں پرواز کرکے ویڈیو گرافی کی ہے۔
صیہونی فوج نے غزہ پر اپنی وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید دسیوں فلسطینیوں کو شہید اور زخمی کردیا۔ اس درمیان شہرخان یونس پر صیہونی فوج کے حملوں میں خان یونس کی اتحاد فٹبال ٹیم کے کھلاڑی حازم الغلبان شہید ہوگئے ہيں۔
عراق کی تحریک استقامت نے صیہونی جارحیت کے جواب میں ایلات بندرگاہ میں ایک اہم ہدف کو نشانہ بناتے ہوئے میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔
صہیونی میڈیا نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں حزب اللہ کے ڈرون اور راکٹ حملوں اور اس علاقے میں خطرے کے سائرن بجنے کی اطلاع دی ہے۔
غزہ پٹی میں عام شہریوں پر صیہونی فوج کے مسلسل مجرمانہ حملوں کے باوجود، مجاہدین غاصبوں پر کاری ضربیں لگا رہے ہيں اور زمینی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں ۔
فلسطین کی وزارت صحت نے غزہ میں جارح صیہونی فوج کے ہاتھوں شہید کئے گئے فلسطینیوں کے تازہ اعداد وشمار کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ پر حملے کے وقت سے اب تک انتالیس ہزار نوے فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
اقوام متحدہ کے ایک وفد نے صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کے حالیہ جارحانہ حملوں کے بعد یمن کی الحدیدہ بندرگاہ کی تباہ شدہ تنصیبات کا دورہ کیا ہے۔
جاپان نے فلسطینیوں کے خلاف تشدد کی بنا پر چار صیہونی انتہاپسندوں پر پابندی عائد کردی ہے۔
شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے گیبئر پیڈرسن نے شام میں دہشتگردی اور داعش کے دہشتگردوں کے حملوں اور عام شہریوں کی جان کا خطرہ بڑھنے کی بابت خبردار کیا ہے۔