Aug ۲۷, ۲۰۲۱ ۱۹:۳۶
ایران کی وزارت خارجہ کی عمارت میں سفارت کاروں اور اس وزارت خانے کے عہدیداروں کی موجودگی میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں ایران کے نئے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے ایران کے سابق وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف کی وزارت امور خارجہ میں آٹھ سالہ کارکردگی پر ان کا شکریہ ادا کیا اور نہایت ہی احترام اور محبت آمیز ماحول میں ان کو رخصت کیا۔