جاپان میں امریکی فوجی چھاؤنی میں دھماکا
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i196874-جاپان_میں_امریکی_فوجی_چھاؤنی_میں_دھماکا
جاپان میں امریکی فوجی چھاؤنی میں دھماکے ہوئے ہیں
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۴, ۲۰۱۵ ۱۱:۰۰ Asia/Tehran
  • جاپان میں امریکی فوجی چھاؤنی میں دھماکا

جاپان میں امریکی فوجی چھاؤنی میں دھماکے ہوئے ہیں

پریس ٹی وی نے جاپانی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ جاپان کے شہر ساگامیھارا میں امریکی فوجی چھاؤنی میں مقامی وقت کے مطابق پیر کی رات ایک بجے پے در پے کئی دھماکے ہوئے ہیں- ساگامیھارا، جنوب مغربی ٹوکیو کے قریب واقع ہے- امریکہ کی اس فوجی چھاؤنی میں جنگی ساز و سامان اور ایندھن کا ذخیرہ کیا جاتا ہے- ابھی تک اس واقعے میں جانی و مالی نقصانات کی اطلاعات نہیں ملی ہیں- اپریل کے مہینے میں بھی اس علاقے میں تین دھماکے ہوئے تھے۔ پولیس جاپان کے انتہاپسند گروہوں کو اس کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔
az24082015