روس شام میں فوج بھیجنے پر تیار
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i198303-روس_شام_میں_فوج_بھیجنے_پر_تیار
روسی ایوان صدر کریملن کے ترجمان نے کہا ہے کہ اگر شام نے روس سے فوجی بھیجنے کی درخواست کی تو روس اس کا جائزہ لے گا
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۱۸, ۲۰۱۵ ۱۲:۳۲ Asia/Tehran
  • روسی ایوان صدر کریملن کے ترجمان دیمیتری پیسکوف
    روسی ایوان صدر کریملن کے ترجمان دیمیتری پیسکوف

روسی ایوان صدر کریملن کے ترجمان نے کہا ہے کہ اگر شام نے روس سے فوجی بھیجنے کی درخواست کی تو روس اس کا جائزہ لے گا

ماسکو سے روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق روسی ایوان صدر کریملن کے ترجمان دیمیتری پیسکوف نے جمعے کے دن کہا کہ روسی فوجی بھیجے جانے پر مبنی شام کی درخواست موصول ہونے کی صورت میں دو طرفہ مذاکرات میں اس کا جائزہ لیا جائے گا۔

روس نے اس سے قبل بھی شام کی منتخب حکومت کی حمایت پر تاکید کی تھی۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے بھی کہا تھا کہ روس طیاروں کے ذریعے فوجی ساز و سامان اور انسان دوستی پر مبنی امداد شام بھیج رہا ہے۔

امریکہ اور بعض یورپی ممالک نے طیاروں کے ذریعے روس سے شام جانے والے سامان پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ماسکو نے اس سے پہلے کہا تھا کہ روس سے شام جانے والے طیاروں میں صرف انسان دوستی پر مبنی امدادی سامان ہے۔