نائیجیریا میں دھماکے، کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہوگئے
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i198442-نائیجیریا_میں_دھماکے_کم_از_کم_آٹھ_افراد_ہلاک_ہوگئے
شمال مشرقی نائیجیریا میں کئی بم دھماکوں میں آٹھ افراد مارے گئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۲۱, ۲۰۱۵ ۰۵:۲۶ Asia/Tehran
  • نائیجیریا کے شمال مشرقی علاقے میدوگوری میں تین بم دھماکے
    نائیجیریا کے شمال مشرقی علاقے میدوگوری میں تین بم دھماکے

شمال مشرقی نائیجیریا میں کئی بم دھماکوں میں آٹھ افراد مارے گئے ہیں۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کے شمال مشرقی علاقے میدوگوری میں اتوار کو تین بم دھماکے ہوئے جن میں آٹھ افراد ہلاک اور پچاس زخمی ہوئے ہیں۔

 اس رپورٹ کے مطابق یہ بم دھماکے شہر میدوگوری کی مرکزی مسجد اور آس پاس کی عمارتوں کے قریب ہوئے ہیں۔ اب تک کسی گروہ نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم کہا جارہا ہے کہ یہ دھماکے دہشتگرد گروہ بو کو حرام نے کئے ہیں۔
بو کو حرام دہشتگرد گروہ نے چھے برس قبل حکومت نائیجیریا کے خلاف مسلح حملے شروع کیے تھے۔ بوکوحرام کے پرتشدد اقدامات اور دہشت گردانہ کارروائیوں کے نتیجے میں اب تک پندرہ ہزار افراد جاں بحق اور پندرہ لاکھ بے گھر ہوئے ہیں۔