امریکہ اور روس کے صدور کے درمیان ملاقات
Sep ۲۴, ۲۰۱۵ ۱۶:۵۱ Asia/Tehran
-
امریکہ اور روس کے صدور کے درمیان ملاقات
نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر امریکہ اور روس کے صدور بارک اوباما اور ولادیمیرپوتن کے درمیان ملاقات ہوگی-
روسی ذرائع کے مطابق قصر کرملین کے ترجمان دیمتری پسکوف نے جمعرات کے روز ایک بیان میں اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر امریکی اور روسی صدر کے درمیان ملاقات ہوگی-اس ترجمان نے کہا کہ نیویارک میں روسی صدر ولادیمیر پوتن، جاپان کے وزیراعظم شینزوآبہ سے بھی ملاقات کریں گے-
واضح رہے کہ مشرقی یوکرین کے بحران کی بنا پر گذشتہ ایک عرصے سے واشنگٹن اور ماسکو کے تعلقات میں کشیدگی جاری ہے اس تناظر میں سیاسی مبصرین اس ملاقات کو کافی اہم قرار دے رہے ہیں-
ٹیگس