جنوبی چین میں بموں کے دھماکے، متعدد ہلاک و زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i198865-جنوبی_چین_میں_بموں_کے_دھماکے_متعدد_ہلاک_و_زخمی
جنوبی چین کے علاقے میں متعدد دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم چھے افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۳۰, ۲۰۱۵ ۱۶:۴۲ Asia/Tehran
  • جنوبی چین میں بموں کے دھماکے، متعدد ہلاک و زخمی
    جنوبی چین میں بموں کے دھماکے، متعدد ہلاک و زخمی

جنوبی چین کے علاقے میں متعدد دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم چھے افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق یہ دھماکے سرکاری عمارات، شاپنگ مال، سپر مارکیٹ، ٹرانسپورٹ اسٹیشن، اسپتال، سبزیوں کی مارکیٹ جبکہ مختلف کلینیکوں میں ک‏ئے گئے۔

چین کی سرکاری نیوز ایجنسی شن ھوا نے بتایا ہے کہ یہ دھماکے گوانگشی کے جنوبی علاقے لیوژو کاؤنٹی میں ہوئے۔دھماکوں کے نتیجے میں چھے افراد ہلاک جبکہ تیرہ زخمی ہوگئے۔

دھماکوں کے بعد پولیس اور امدادی ادارے جائے وقوع پر پہنچ گئے اور امدادی کاموں کا آغاز کردیا گیا۔فوری طور پر دھماکوں کی وجہ سامنے نہ آ سکی جبکہ حکام کی جانب سے بھی اب تک کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا۔