امریکہ میں فائرنگ کے مختلف واقعات، متعدد ہلاک اور زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i199169-امریکہ_میں_فائرنگ_کے_مختلف_واقعات_متعدد_ہلاک_اور_زخمی
امریکا میں جمعے کو فائرنگ کے مختلف واقعات میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۱۰, ۲۰۱۵ ۱۵:۰۴ Asia/Tehran
  • امریکہ میں فائرنگ کے مختلف واقعات، متعدد ہلاک  اور زخمی
    امریکہ میں فائرنگ کے مختلف واقعات، متعدد ہلاک اور زخمی

امریکا میں جمعے کو فائرنگ کے مختلف واقعات میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

امریکا میں جمعے کو فائرنگ کے کئی واقعات رونما ہوئے۔ فائرنگ کا ایک واقعہ شہر ہوسٹن کی ٹیکساس سدرن یونیورسٹی کے ہاسٹل میں پیش آیا۔ اس واقعے میں ایک شخص ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ ہوسٹن پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ٹی ایس یو، ٹیکساس سدرن یونیورسٹی میں تقریبا دس ہزار طلبا زیر تعلیم ہیں۔


ٹی ایس یو کے ہاسٹل میں فائرنگ سے کچھ ہی دیر پہلےنارتھ اریزونا یونیورسٹی میں فائرنگ کے ایک واقعے میں ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ جمعے کو ہی مغربی امریکا میں بھی ایک نامعلوم مسلح فرد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا۔


امریکا میں گن کلچر کے تحت ہلاکتوں کا سلسلہ ایسی حالت میں جاری ہے کہ عوام نے بارہا ملک گیر مظاہرے کرکے اسلحہ رکھنے پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے لیکن امریکی کانگرس میں اسلحہ بنانے والے کارخانوں اور اسلحے کے تاجروں کے اثروروسوخ کے باعث اب تک اسلحہ کنٹرول ایکٹ پاس نہیں ہوسکا ہے۔