تہران میں چالیسویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کا آغاز
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i455734-تہران_میں_چالیسویں_بین_الاقوامی_وحدت_اسلامی_کانفرنس_کا_آغاز
تہران میں 600 ملکی وغیر ملکی مہمانوں کی شرکت سے چالیسویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس شروع ہوگئی ہے۔
(last modified 2026-08-27T10:36:07+00:00 )
Aug ۲۷, ۲۰۲۶ ۱۳:۵۳ Asia/Tehran
  • تہران میں چالیسویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کا آغاز

تہران میں 600 ملکی وغیر ملکی مہمانوں کی شرکت سے چالیسویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس شروع ہوگئی ہے۔

سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق تہران میں چالیسویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس، صدرڈاکٹرمسعود پزشکیان، دیگر اعلیٰ حکام اور 600 ملکی وغیر ملکی مہمانوں کی شرکت سے شروع ہوگئی۔

"وحدت اسلامی اور شہید امام (خامنہ ای)" کے افکار کے سلوگن کے ساتھ شروع ہونے والی اس بین الاقوامی کانفرنس میں، عراق، پاکستان، ترکیہ، لبنان اور افغانستان سمیت چالیس ملکوں کے مندوبین شریک ہیں۔

اس سال اس کانفرنس کے اجلاس تہران کے علاوہ قم اور مشہد میں بھی منعقد ہوں گے اور 30 اگست تک جاری رہنے والی اس بین الاقوامی کانفرنس کی چار خصوصی نشستیں، مغربی آذربائیجان، کردستان، گلستان اور خراسان رضوی صوبوں میں ہوں گی۔

اس کے علاوہ ورچوئل وحدت اسلامی کانفرنس پیر چوبیس اگست کو شروع ہوچکی ہے جس میں ملکی اور غیر ملکی دانشور، وحدت اسلامی سے متعلق معین کئے جانے والے آٹھ مختلف موضوعات پر اپنے مقالے پیش کررہے ہیں۔  

ہمیں فالو کریں:

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel