یہ امریکہ ہے: پینسلوانیہ میں فائرنگ، تین ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i199201-یہ_امریکہ_ہے_پینسلوانیہ_میں_فائرنگ_تین_ہلاک
امریکا میں گن کلچر کے تحت ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۱۱, ۲۰۱۵ ۱۵:۲۵ Asia/Tehran
  • یہ امریکہ ہے: پینسلوانیہ میں فائرنگ، تین ہلاک
    یہ امریکہ ہے: پینسلوانیہ میں فائرنگ، تین ہلاک

امریکا میں گن کلچر کے تحت ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

امریکی پولیس نے اتوار کو اعلان کیا ہے کہ امریکی ریاست پینسلوینیا میں فائرںگ کے تازہ واقعے میں کم سے کم تین افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ریاست پینسلوینیا کے شہر شاموکین میں ایک گھر سے ایک عورت اور دو مردوں کے جنازے برآمد ہوئے جنہیں گولی مارکے قتل کیا گیا ہے۔ ابھی تک اس سلسلے میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔


دوسری طرف امریکی صدر باراک اوباما نے اسلحے سے متعلق ملک کے قوانین پر ایک بار پھر ‎سخت تنقید کی ہے۔ انھوں نے امریکا کے ایک کالج میں فائرںگ میں مارے جانے والوں کے لواحقین سے ملاقات میں کہا کہ امریکا میں فائرنگ کے واقعات میں ہر روز کچھ بے گناہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ امریکا میں اسلحہ خریدنا کتاب خریدنے سے زیادہ آسان ہے۔


قابل ذکر ہے کہ امریکا میں کوئی دن ایسا نہیں ہوتا جب آتشیں اسلحے کے استعمال سے کچھ لوگوں کے مرنے کی خبر نہ آتی ہو۔ امریکی عوام بارہا مظاہرے کرکے اسلحے پر پابندی کا قانون پاس کرنے کا مطالبہ کرچکے ہیں۔


امریکی صدر باراک اوباما بھی بارہا اس بات پر زور دے چکے ہیں کہ ملک میں اسلحے پرسخت کنٹرول کے قانون ک ضرورت ہے، لیکن امریکی کانگرس میں اسلحہ بنانے والے کارخانوں اور اسلحے کے تاجروں کے اثرورسوخ کے باعث اب تک اسلحہ کنٹرول ایکٹ پاس نہیں ہوسکا ہے۔