امریکا میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ، دو افراد ہلاک اور زخمی
Oct ۱۵, ۲۰۱۵ ۱۱:۱۷ Asia/Tehran
-
امریکا میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ، دو افراد ہلاک اور زخمی
امریکی ریاست نیویارک میں ہونے والے فائرنگ کے ایک واقعے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔
امریکی ذرائع ابلاغ نے جمعرات کی صبح ریاست نیویارک میں ایک یونیورسٹی کے نزدیک فائرنگ کے واقعے کی خبر دی ہے جس میں ایک پندرہ سالہ نوجوان ہلاک اور ایک دیگر شخص زخمی ہوگیا۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ بدھ کو دوپہر کے بعد رونما ہوا۔ اطلاعات کے مطابق پولیس جب جائے وقوعہ پرپہنچی تو حملہ آور نے پولیس اہلکاروں پر بھی فائرنگ کی۔ اس سلسلے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔واضح رہے کہ امریکا میں گزشتہ سال کے دوران فائرنگ کے متعدد واقعات رونما ہوئے جن میں اکتوبر میں اسکولوں میں ہونے والے تین واقعات بھی شامل ہیں نیز گرجاگھروں، سنیما ہالوں اور فوجی مراکز پر بھی فائرنگ کے واقعات ہوئے۔ اکتوبر کے اوائل میں ریاست اوریگن میں ہونے والے فائرنگ کے بڑے واقعے کے بعد امریکی صدر باراک اوباما نے کانگریس سے ہتھیار پاس رکھنے سے متعلق قوانین میں اصلاح کے لئے کہا تھا۔
ٹیگس