امریکا: فائرنگ کے دو واقعات میں ایک فرد ہلاک اور تین زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i199986-امریکا_فائرنگ_کے_دو_واقعات_میں_ایک_فرد_ہلاک_اور_تین_زخمی
امریکا میں ہونے والے فائرنگ کے دو واقعات میں چار افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۲۹, ۲۰۱۵ ۱۲:۱۴ Asia/Tehran
  • امریکا: فائرنگ کے دو واقعات میں چار افراد ہلاک و زخمی
    امریکا: فائرنگ کے دو واقعات میں چار افراد ہلاک و زخمی

امریکا میں ہونے والے فائرنگ کے دو واقعات میں چار افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

واشنگٹن میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایک عورت ہلاک اور تین افراد زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والوں میں ایک بوڑھا شخص اور تین نوجوان شامل ہیں۔ مذکورہ اخبار کے مطابق واشنگٹن ڈی سی میں تقریبا" تین گھنٹے کے اندر پانچ افراد فائرنگ کا نشانہ بنے۔


اس اخبار کی رپورٹ کے مطابق دو نوجوان کیپیٹل روڈ پر زخمی ہوئے اور اس کے بعد ایک نوجوان ساؤتھ ایسٹ علاقے میں گولی لگنے سے زخمی ہوا۔ مقامی پولیس کے مطابق زخمی نوجوان کو اسپتال پہنچادیا گیا ہے۔ زخمی نوجوان کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ فائرنگ کا ایک اور واقعہ واشنگٹن کے شمال میں واقع ایڈسن پلیس روڈ پر رونما ہوا جس میں ایک مرد اور عورت فائرنگ کا نشانہ بنے۔ پولیس نے بتایا کہ عورت زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔