تارکین وطن کی کشتتی ڈوبنے سے متعدد غرق اور لاپتہ ہوگئے
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i200021-تارکین_وطن_کی_کشتتی_ڈوبنے_سے_متعدد_غرق_اور_لاپتہ_ہوگئے
بحیرہ روم میں تارکین وطن کی ایک کشتی ڈوب جانے کے نتیجے میں کم سے کم چار تارکین وطن غرق اور درجنوں دیگر لاپتہ ہوگئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۳۰, ۲۰۱۵ ۱۴:۳۷ Asia/Tehran
  • تارکین وطن کی کشتتی ڈوبنے سے متعدد غرق اور لاپتہ ہوگئے
    تارکین وطن کی کشتتی ڈوبنے سے متعدد غرق اور لاپتہ ہوگئے

بحیرہ روم میں تارکین وطن کی ایک کشتی ڈوب جانے کے نتیجے میں کم سے کم چار تارکین وطن غرق اور درجنوں دیگر لاپتہ ہوگئے۔

روئٹرس کے مطابق اسپین کے سمندری حادثات سے نمٹنے کے ادارے نے اعلان کیا ہے کہ افریقی تارکین وطن کی ایک کشتی مراکش کے ساحل سے تقریبا پینسٹھ کلومیٹر کے فاصلے پر ڈوب گئی ۔اس حادثے میں چار افراد ڈوب کے ہلاک ہوگئے جبکہ پینتس افراد ابھی لاپتہ ہیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ کشتی میں چوّن تارکین وطن سوار تھے۔

رپورٹ کے مطابق لاپتہ افراد کی تلاش کا کام جاری ہے اور جو لوگ بچالئے گئے ہیں انہیں اسپین کے ساحلی شہر مالاگا پہنچادیا گیا ہے۔