امریکی صدر نے داعش کو کنٹرول کرنے کا دعوی کردیا
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i200550-امریکی_صدر_نے_داعش_کو_کنٹرول_کرنے_کا_دعوی_کردیا
صدر اوباما نے داعش دہشت گرد گروہ کے سرغنوں کو ختم کرنے میں امریکہ کی ناتوانی کا اعتراف کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ داعش کو کنٹرول کر لیا گیا ہے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۱۴, ۲۰۱۵ ۰۹:۴۰ Asia/Tehran
  • امریکی صدر نے داعش کو کنٹرول کرنے کا دعوی کردیا
    امریکی صدر نے داعش کو کنٹرول کرنے کا دعوی کردیا

صدر اوباما نے داعش دہشت گرد گروہ کے سرغنوں کو ختم کرنے میں امریکہ کی ناتوانی کا اعتراف کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ داعش کو کنٹرول کر لیا گیا ہے

امریکی صدر نے اے بی سی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ شام اور عراق کے زیادہ ترعلاقوں پر داعش کا تسلط نہیں ہے اور اب وہ ان ملکوں میں خود کو پھیلانے پر قادر نہیں ہے-

صدر اوباما نے مزید کہا کہ امریکہ داعش اور اس کے ڈھانچے کو ختم نہیں کر سکا لیکن اس نے اس گروہ میں دوسروں کے شامل ہونے کا سلسلہ روک دیا ہے-

امریکی وزیر خارجہ جان کری نے بھی تیونس میں ایک پریس کانفرنس میں برطانوی جلاد "جان جہادی " نامی داعش دہشت گرد کی ہلاکت کے بعد اس گروہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ تمھارے دن گنے جا چکے ہیں اور داعش کو شکست ہوگی-

داعش دہشت گرد گروہ کے خلاف امریکی حکام کے بیانات ایسے عالم میں سامنے آ رہے ہیں کہ داعش کے خلاف امریکہ اور اس کے اتحادیکا نام نہاد اتحاد اس گروہ کو ختم کرنے میں کوئی موثر اقدام انجام نہیں دے سکے ہیں-