امریکی ڈرون حملے، واشنگٹن کی دہشت گردی
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i200900-امریکی_ڈرون_حملے_واشنگٹن_کی_دہشت_گردی
امریکہ سے تعلق رکھنے والے سیاسی مبصر ٹائی باری نے امریکی ڈرون حملوں کو واشنگٹن کی دہشت گردی سے تعبیر کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۲۳, ۲۰۱۵ ۰۷:۱۲ Asia/Tehran
  • سیاسی امور کے ماہر ٹائی باری: امریکہ کے مسلح ڈرون طیارے غیر قانونی ہتھیار ہیں۔
    سیاسی امور کے ماہر ٹائی باری: امریکہ کے مسلح ڈرون طیارے غیر قانونی ہتھیار ہیں۔

امریکہ سے تعلق رکھنے والے سیاسی مبصر ٹائی باری نے امریکی ڈرون حملوں کو واشنگٹن کی دہشت گردی سے تعبیر کیا ہے۔

امریکہ سے تعلق رکھنے والے سیاسی امور کے ماہر ٹائی باری نے پریس ٹی وی سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ افغانستان، عراق، پاکستان، یمن، صومالیہ اور لیبیا میں انسانوں کی جانیں اہمیت کی حامل ہیں اور امریکہ کو دہشت گردی سے مقابلے کے بہانے اپنے ڈرون طیاروں کے ذریعے ان ممالک پر حملہ کرنے اور بے گناہ انسانوں کو موت کے گھاٹ اتارنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔

اس امریکی سیاسی مبصر نے تاکید کی کہ باراک اوباما کے عہد صدارت میں ڈرون حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ٹائی باری کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ کے مسلح ڈرون طیارے غیر قانونی ہتھیار ہیں۔ امریکہ سے تعلق رکھنے والے سیاسی امور کے اس ماہر نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ڈرون طیاروں کو آپریٹ کرنے والے کسی ثبوت کے بغیر بے گناہ لوگوں کو موت کے گھاٹ اتار دیتے ہیں اور بعض اوقات امریکی ڈرون حملوں میں خاندانوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔