روس کی دفاعی توانائی میں پچانوے فی صد کا اضافہ
-
روس کی دفاعی توانائی میں پچانوے فی صد کا اضافہ
روس نے رواں سال کے دوران اپنی دفاعی توانائی میں پچانوے فی صد کا اضافہ کیا ہے۔
روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئے گو نے صدر ولادی میر پوتن کی صدارت میں ہونے والے دفاعی اجلاس کے دوران اعلان یا ہے کہ رواں سال کے دوران ملک کے ایٹمی میزائل سسٹم میں، اقدام اور جوابی اقدامات کی توانائی میں پچانوے فی صد اورجدید ترین روائتی ہتھیاروں کی توانائی میں اکیاون فی صد کا اضافہ کیا گیا۔
روسی وزیر دفاع نے بتایا کہ ملک کی اسٹریٹیجک فورس کو رواں سال کے دوران دس ترقی یافتہ بمبار طیارے فراہم کئے گئے ہیں جن میں دو توپولوف ایک سو ساٹھ، تین توپولوف پچانوے ایم ایس، اور پانچ توپولوف بائیس ایم بھی شامل ہیں۔
سرگئی شوئے گو کے مطابق روسی بحریہ کو رواں سال کے دوران دو اسٹریٹیجک ایٹمی آ بدوزوں کی فراہمی کے علاوہ چھپن فی صد جدید ترین ہتھیاروں سے لیس کیا گیا ہے۔
روسی وزیر دفاع کے مطابق ملکی فضائیہ کو آئندہ سال تک جدید ترین بمبار طیاروں سے لیس کردیا جائے گا جن میں دو توپولوف ایک سو ساٹھ اور جدید ترین نیوی گیشن سسٹم سے لیس سات ، نائنٹی فائیو ایم ایس ایم طیارے شامل ہوں گے۔
انہوں نے بتایا کہ روسی فضائیہ کو آئندہ سال کے دوران دو سو جدید ترین ہیلی کاپٹر بھی فراہم کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ روسی بری فوج کو اب تک سینتالیس فی صد تک جدید ترین ہتھیاروں سے لیس کیا جاچکا ہے۔