روس، واشنگٹن کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کا منصوبہ تیارکر رہا ہے
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i202277-روس_واشنگٹن_کے_خلاف_پابندیاں_عائد_کرنے_کا_منصوبہ_تیارکر_رہا_ہے
روسی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ روس مخالف امریکی پابندیوں کےجواب میں واشنگٹن کے خلاف بھی پابندیاں عائد کرنے کا منصوبہ تیارکررہی ہے ۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۲۳, ۲۰۱۵ ۱۴:۴۸ Asia/Tehran
  • روس، واشنگٹن کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کا منصوبہ تیارکر رہا ہے
    روس، واشنگٹن کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کا منصوبہ تیارکر رہا ہے

روسی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ روس مخالف امریکی پابندیوں کےجواب میں واشنگٹن کے خلاف بھی پابندیاں عائد کرنے کا منصوبہ تیارکررہی ہے ۔

روسی صدر کے ترجمان دمیتری پسکوف نے کہا کہ ماسکو پابندیوں کی فہرست میں روس کو شامل کرنےکے امریکی اقدام کو غیر منطقی اور غیردوستانہ سمجھتاہے جس سے دونوں ملکوں کے تعلقات بلاشبہ اور زیادہ خراب ہوں گے -

روسی صدر کے ترجمان نے نامہ نگاروں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ امریکا کا یہ اقدام روس کے سلسلے میں واشنگٹن کے غیردوستانہ اور متضاد رویے کا ہی تسلسل ہے جس سے دونوں ملکوں کے تعلقات پر منفی اثرمرتب ہوگا-

انہوں نے کہاکہ ماسکو امریکا کے اس تازہ فیصلے کا جائزہ لے رہا ہے اور پھراس کے بعد جوابی اقدامات کے سلسلے میں تجاویز کو اکٹھا اور ان پر غور کیا جائے گا -

واضح رہے کہ امریکا کے وزیرخزانہ نے بدھ کو اعلان کیا کہ روس کی بعض شخصیات کے ناموں کو، جو یوکرین کے تنازعے میں رول ادا کرچکی ہیں، امریکا کی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔