جکارتہ دہشت گردانہ حملے کے الزام میں تین مشتبہ افراد گرفتار
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i206580-جکارتہ_دہشت_گردانہ_حملے_کے_الزام_میں_تین_مشتبہ_افراد_گرفتار
انڈونیشیا کی پولیس نے جکارتہ دہشت گردانہ حملے کے الزام میں تین مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۱۵, ۲۰۱۶ ۰۷:۳۹ Asia/Tehran
  • جکارتہ دہشت گردانہ حملے کے الزام میں تین مشتبہ افراد گرفتار

انڈونیشیا کی پولیس نے جکارتہ دہشت گردانہ حملے کے الزام میں تین مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کی پولیس کے ترجمان محمد اقبال نے کہا ہے کہ ان تین افراد کو سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے جکارتہ کے قریب چھاپہ مار کر گرفتار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گرفتار ہونے والے افراد کا تعلق ممکنہ طور پر جکارتہ کے دہشت گردانہ واقعہ کے ماسٹر مائنڈ بحرون نعیم سے ہے۔

بحرون نعیم دو ہزار گیارہ میں ہتھیار رکھنے کے جرم میں گرفتار ہوا تھا اور اسے تین سال قید کی سزا ہوئی تھی۔ جیل سے رہا ہونے کے ایک سال بعد وہ دہشت گرد گروہ داعش میں شامل ہونے کے لیے شام چلا گیا۔

انڈونیشیا کی پولیس نے بندرگاہوں، ہوائی اڈوں،غیرملکیوں کی آمد و رفت کے مقامات اور غیرملکی سفارت خانوں کی سیکورٹی انتہائی سخت کر دی ہے۔