نوام چامسکی کی امریکہ کے انتخابی نظام پر تنقید
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i208498-نوام_چامسکی_کی_امریکہ_کے_انتخابی_نظام_پر_تنقید
معروف امریکی مفکر اور نظریہ پرداز، پروفیسر نوام چامسکی نے ملک کے انتخابی نظام کو غیر جمہوری اور غیر منصفانہ قرار دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۲۶, ۲۰۱۶ ۱۴:۴۳ Asia/Tehran
  • نوام چامسکی کی امریکہ کے انتخابی نظام پر تنقید

معروف امریکی مفکر اور نظریہ پرداز، پروفیسر نوام چامسکی نے ملک کے انتخابی نظام کو غیر جمہوری اور غیر منصفانہ قرار دیا ہے۔

پریس ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے پروفیسر نوام چامسکی کا کہنا تھا کہ امریکی صدارتی امیدواروں کے وعدوں پر ہرگز بھروسہ نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے یہ بات بھی زور دے کر کہی کہ صدارتی امیدواروں کو عوام کی حقیقی مشکلات کا کوئی علم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی دونوں سیاسی جماعتوں کے صدارتی امیدوار اپنے اپنے پارٹی مفادات کے مطابق کام کرتے ہیں۔

پروفیسر نوام چامسکی نے کہا کہ امریکہ کے انتخابی نظام میں ووٹ ایک طرح سے خریدے جاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ کسی بھی آزاد امیدوار کی کامیابی کا کوئی امکان  نہیں ہے۔

قابل ذکر ہے کہ امریکہ کے صدارتی انتخابات میں ملک کی دو سرکردہ سیاسی جماعتوں ڈیموکریٹک پارٹی اور ری پبلکن پارٹی کے سوا کسی بھی دوسری پارٹی کے امیدوار کو حصہ لینے کی اجازت نہیں ہے۔