شام میں جنگ بندی کے بارے میں روس سے امریکہ کی درخواست
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i213547-شام_میں_جنگ_بندی_کے_بارے_میں_روس_سے_امریکہ_کی_درخواست
امریکہ نے روس سے درخواست کی ہے کہ وہ جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۲۷, ۲۰۱۶ ۰۵:۳۸ Asia/Tehran
  • شام میں جنگ بندی کے بارے میں روس سے امریکہ کی درخواست

امریکہ نے روس سے درخواست کی ہے کہ وہ جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرے۔

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ اب وقت آ پہنچا ہے کہ روسی حکام واشنگٹن کے ساتھ کیے جانے والے معاہدے کے سلسلے میں بیانات کے بجائے عمل سے کام لیں، کہا کہ ماسکو نے وعدہ کیا ہے کہ وہ شام میں جنگ بندی شروع ہوتے ہی مخالفین کے ٹھکانوں پر کہ جسے انھوں نے اعتدال پسند مخالفین کا نام دیا، اپنے ہوائی حملے روک دے گا۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ شام میں جنگ بندی سے پتہ چلے گا کہ روسی حکومت بحران شام کی سیاسی راہ حل تلاش کرنے کے بارے میں کس حد تک سنجیدہ ہے۔

یہ ایسے وقت میں ہے کہ جب روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے جمعہ کے روز کہا تھا کہ بشار اسد کے اقتدار سے ہٹے بغیر شام میں راہ حل کے ناممکن ہونے کے بارے میں امریکی حکام کے بیانات روس اور امریکہ کے اتفاق رائے کے برخلاف ہیں۔ انھوں نے خبردار کیا کہ کرملن شام کے سلسلے میں "بی" آپشن کے بارے میں وائٹ ہاؤس کے مبہم بیان کا سخت مخالف ہے۔