اسرائیل میں سینکڑوں زخمی دہشت گردوں کا علاج
Apr ۰۸, ۲۰۱۶ ۰۹:۱۳ Asia/Tehran
صیہونی حکومت نے دہشت گرد گروہوں داعش اور جبہۃ النصرہ کے سینکڑوں زخمی دہشت گردوں کا اسرائیل کے اسپتالوں میں علاج کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
فلسطین الیوم ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے ترجمان اویگای ادرعی نے جمعہ کے روز اعلان کیا کہ اسرائیل کے ڈاکٹروں نے دو ہزار پندرہ میں شام میں جھڑپوں میں زخمی ہونے والے تقریبا پانچ سو تینتالیس دہشت گردوں کا اسرائیل کے اسپتالوں میں علاج کیا ہے۔
اس سے قبل صیہونی حکومت کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اسرائیل کے اسپتالوں میں زخمی دہشت گردوں کے علاج پر زور دیا تھا۔
واضح رہے کہ صیہونی حکومت شام میں سرگرم دہشت گردوں کی بھرپور مالی اور فوجی مدد کر رہی ہے۔
ٹیگس