اقوام متحدہ کی پاکستان اور ہندوستان سے مذاکرات شروع کرنے کی اپیل
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i220747-اقوام_متحدہ_کی_پاکستان_اور_ہندوستان_سے_مذاکرات_شروع_کرنے_کی_اپیل
اقوام متحدہ نے پاکستان اور ہندوستان سے باہمی کشیدگی ختم کرنے اور مذاکرات کے دوبارہ شروع کرنے کی اپیل کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۱۱, ۲۰۱۶ ۱۶:۳۶ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ  کی پاکستان اور ہندوستان سے مذاکرات شروع کرنے کی اپیل

اقوام متحدہ نے پاکستان اور ہندوستان سے باہمی کشیدگی ختم کرنے اور مذاکرات کے دوبارہ شروع کرنے کی اپیل کی ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کے ترجمان اسٹیفن دوجاریک نے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان سیاسی اور سرحدی کشیدگی میں اضافے کی جانب اشارہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ دونوں ملکوں کو مذاکرات پھر سے شروع کرکے باہمی اختلافات کے خاتمے کی کوشش کر نا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ ، اختلافات ختم کرانے کے سلسلے میں پاکستان اور ہندوستان کی مدد کے لیے تیار ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اتوار کے روز پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کشمیر کی لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کے تبادلے کی اطلاعات موصول ہوئیں ہیں۔