اقوام متحدہ کے مطابق شام میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i222679-اقوام_متحدہ_کے_مطابق_شام_میں_ہلاکتوں_کی_مجموعی_تعداد
شام کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے نے کہا ہے کہ شام کی جنگ میں اب تک تقریبا چار لاکھ افراد مارے جا چکے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۲۳, ۲۰۱۶ ۱۴:۲۲ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ کے مطابق شام میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد

شام کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے نے کہا ہے کہ شام کی جنگ میں اب تک تقریبا چار لاکھ افراد مارے جا چکے ہیں۔

شام کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے اسٹیفن ڈی میستورا نے جنیوا میں اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ پانچ برسوں سے شام میں جاری جنگ کے نتیجے میں تقریبا چارلاکھ افراد مارے گئے ہیں- انہوں نے کہا کہ یہ اعداد و شمار خود ان کے تجزیے کی بنیاد پر ہیں-

واضح رہے کہ اسٹیفن ڈی میستورا نے پہلی بار شام میں ہلاکتوں کے اعداد و شمار کا اعلان کیا ہے- تاہم ڈی میستوار نے کہا کہ ان تازہ اعداد و شمار کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے- ان کا کہنا تھا کہ دو سال قبل شام میں مرنے والوں کی تعداد ڈھائی لاکھ تھی-

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ شام میں ہلاکتوں کی جو تعداد اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے بتائی ہے وہ فروری میں شام کے سیاسی تحقیقاتی مرکز کے ذریعے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے قریب ہیں-

فروری میں شام کے سیاسی تحقیقاتی مرکز نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ جنگ شام میں اب تک چار لاکھ ستر ہزار افراد مارے جا چکے ہیں- اس رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ اس جنگ میں انیس لاکھ افراد زخمی ہوئے ہیں-