کسی بھی بنیاد پر شام کی تقسیم قبول نہیں، روس
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i222817-کسی_بھی_بنیاد_پر_شام_کی_تقسیم_قبول_نہیں_روس
روس نے جنگ بندی کی نگرانی کے لئے شام کی تقسیم کی امریکی تجویز کو غیر دانشمندانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۲۴, ۲۰۱۶ ۱۱:۵۵ Asia/Tehran
  • کسی بھی بنیاد پر شام کی تقسیم قبول نہیں، روس

روس نے جنگ بندی کی نگرانی کے لئے شام کی تقسیم کی امریکی تجویز کو غیر دانشمندانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔

پریس ٹی وی کے مطابق روسی پارلیمنٹ کی دفاعی اور سیکورٹی کمیٹی کے سربراہ وکٹر اوزروف نے کہا کہ شام کو اثر و رسوخ کے حساب سے تقسیم کرنے کی امریکی تجویز نامعقول ہے اور روس اسے کسی طور قبول نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم امریکہ کے ساتھ برابری کی بنیاد پر تعاون چاہتے ہیں اور شام کو اثر و رسوخ کے لحاظ سے تقسیم کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

وکٹر اوزروف نے کہا کہ جنگ جرمنی کے بعد بھی یہ تجربہ کیا گیا تھا جس سے نہ صرف جرمن عوام بلکہ پورے یورپ کے لئے مشکلات کھڑی ہو گئی تھیں۔

نیو یارک ٹائمز کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ہفتے کے روز ایک بیان میں شام میں جنگ بندی کی چوبیس گھنٹے نگرانی کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے روسیوں سے کہا ہے کہ وہ شام میں اپنے اثر و رسوخ والے علاقے سے عبور نہ کریں اور ہم بھی اپنے اثر و رسوخ والے علاقوں سے آگے نہیں بڑھیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ شام کی حمیمیم چھاؤنی میں روس کا اور اردن کے دارالحکومت امان میں امریکہ کا ایک مرکز شام میں جنگ بندی کی نگرانی کر رہا ہے۔