تیس روسی لڑاکا طیارے شام سے واپس روانہ ہوگئے
May ۰۴, ۲۰۱۶ ۱۵:۳۸ Asia/Tehran
روسی فضائیہ کے تیس لڑاکا طیارے شام سے واپس روانہ ہوگئے ہیں۔
روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشنکوف نے ماسکو میں صحافیوں کو بتایا ہے کہ، روس کے سوخوئی اور دوسرے بمبار طیارے شام کی حمیمیم چھاونی سے نکل گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان طیاروں کی دیکھ بھال کرنے والا بیشترعملہ بھی شام سے واپس روانہ ہوگیا ہے۔
روسی وزارت دفاع کے ترجمان نےکہا کہ ضرورت کے مطابق روسی فوجی اور طیارے جنگ بندی کی نگرانی کی غرض سے شام میں بدستورباقی رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ شام میں داعش اور جبھۃ النصرہ کے دہشت گردوں کے خلاف روسی فضائیہ کی کارروائیاں بھی جاری رہیں گی۔ ایگور کوناشنکوف نے کہا کہ پچھلے چار روز کے دوران روسی فضائیہ نے شام میں ستاسی مشن انجام دیئے ہیں جن کے دوران رقہ، اور دیرالزور میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
ٹیگس