دنیا میں بڑھتی ہوئی انسانی ضروریات پر اقوام متحدہ کی تشویش
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i225598-دنیا_میں_بڑھتی_ہوئی_انسانی_ضروریات_پر_اقوام_متحدہ_کی_تشویش
اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل جان الیاسون نے دنیا میں انسان دوستانہ امداد کی بڑھتی ہوئی ضروریات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۱۱, ۲۰۱۶ ۰۳:۳۹ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل، جان الیاسون
    اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل، جان الیاسون

اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل جان الیاسون نے دنیا میں انسان دوستانہ امداد کی بڑھتی ہوئی ضروریات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل جان الیاسون نے منگل کے روز اعلان کیا کہ دنیا میں ساڑھے بارہ کروڑ لوگوں کو انسان دوستانہ امداد کی اشد ضرورت ہے۔ انھوں نے بڑھتی ہوئی اس ضرورت کی وجہ گذشتہ ایک عشرے کے دوران جنگوں میں تین گنا اضافہ ہونا قرار دیا۔ اقوام متحدہ کے اس عہدیدار کے مطابق انسان دوستانہ امداد کی اسّی فیصد ضروریات، جنگ و خونریزی، آب و ہوا کی تبدیلی، قحط و خشک سالی اور قدرتی آفات کے نتیجے میں پیدا ہوئی ہیں۔