برطانیہ میں ریلوے ملازمین کی ہڑتال
برطانیہ میں ریلوے کے ملازمین کی چوبیس گھنٹے کی ہڑتال شروع ہوگئی ہے-
میڈیا رپورٹوں کے مطابق برطانیہ کی ساؤتھ ریلوے کے ملازمین نے بدھ سے ہڑتال شروع کردی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ساؤتھ ریلوے برطانیہ کی ایسی ریلوے لائن ہے جس پر مسافرین کا رش زیادہ رہتا ہے ۔ اعلان کیا گیا ہے کہ ساؤتھ ریلوے لائن پر ہڑتال کے دوران مسافرین کو کسی بھی قسم کی خدمات فراہم نہیں کی جائیں گی۔
ریلوے ملازمین نے اعلان کیا ہے کہ یہ ہڑتال ریلوے ٹریک کی سیکورٹی کے معاملے کو لیکر کی گئی ہے ۔ ہڑتالی ریلوے ملازمین کا کہنا ہے کہ ریلوے ٹریک کی کمپنیاں، سیکورٹی کے حالات بہتر بنانے میں تعاون نہیں کررہی ہیں ۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ ان کی ہڑتال کا مقصد ریلوے مسافرین کی سیکورٹی بڑھانا ہے۔
برطانیہ کے ہڑتالی ریلوے ملازمین کا مطالبہ ہے کہ ریلوے اسٹیشنوں پر سیکورٹی گارڈ سسٹم نصب کئے جائیں ۔رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ کے محکمہ ریلوے کے حکام نے نہ صرف یہ کہ ریلوے ملازمین کے اس مطالبے کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے بلکہ جن ریلوے اسٹیشنوں پر سیکورٹی گارڈ سسٹم نصب تھا وہاں سے بھی یہ سسٹم ہٹادیا ہے۔ برطانیہ کے ریلوے ملازمین گزشتہ اپریل میں بھی چوبیس گھنٹے کی احتجاجی ہڑتال کرچکے ہیں ۔