دہشت گردی کے خلاف امریکی پالیسیوں پر روس کی نکتہ چینی
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i228052-دہشت_گردی_کے_خلاف_امریکی_پالیسیوں_پر_روس_کی_نکتہ_چینی
روس نے دہشت گردی کے خلاف امریکی پالیسی کو دوہرے معیار کا حامل قرار دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۲۵, ۲۰۱۶ ۱۲:۲۰ Asia/Tehran
  • دہشت گردی کے خلاف امریکی پالیسیوں پر روس کی نکتہ چینی

روس نے دہشت گردی کے خلاف امریکی پالیسی کو دوہرے معیار کا حامل قرار دیا ہے۔

روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئی گو نے اپنے ایک بیان میں امریکہ کی دوغلی پالیسیوں پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک، شام میں دہشت گردوں اور جنگ بندی کی پابندی نہ کرنے والے مسلح گروہوں کے خلاف کارروائی کو اپنا محفوظ حق سمجتا ہے۔

ادھر روس کی قومی سلامتی کونسل نے شام میں دہشت گردوں کے خلاف حملوں کو روس کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی مخالفت کو امریکہ کی دوغلی پالیسیوں کا واضح ثبوت قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ، اپنے اس اقدام کے ذریعے دہشت گردوں کو کلین چٹ دینا چاہتا ہے۔

قبل ازیں روس کی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ وہ دہشت گردی کے بارے میں امریکہ کی پالیسیوں کا بغور جائزہ لے رہا ہے اور روس کے لئے یہ بات انتہائی معنی خیز ہے کہ امریکہ، شام میں داعش کے دہشت گردانہ اقدامات کی مذمت سے کیوں گریز کر رہا ہے؟۔