سعودی جارح اتحاد، اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ میں شامل
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i229489-سعودی_جارح_اتحاد_اقوام_متحدہ_کی_بلیک_لسٹ_میں_شامل
اقوام متحدہ نے یمن کے خلاف جارحیت انجام دینے والے سعودی اتحاد کو بلیک لسٹ میں شامل کردیا-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۰۳, ۲۰۱۶ ۰۶:۱۷ Asia/Tehran
  • سعودی جارح اتحاد، اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ میں شامل

اقوام متحدہ نے یمن کے خلاف جارحیت انجام دینے والے سعودی اتحاد کو بلیک لسٹ میں شامل کردیا-

اسنا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے ایک رپورٹ میں یمن پر سعودی حکومت کی سرکردگی میں فوجی اتحاد کے حملوں پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے اسے یمنی بچوں کے قتل عام کا ذمہ دار قرار دیا اور کہا کہ اس اتحاد کا نام ، ان فوجیوں کی بلیک لسٹ میں شامل کیا گیا ہے کہ جو جنگ کے دوران بچوں کے حقوق کو نظر انداز کرتے ہیں

بان کی مون نے اسی طرح کہا کہ یمن میں جھڑپوں میں شدت اور بچوں کے خلاف تشدد میں وحشتناک طریقے سے اضافہ ہوا ہے- اس رپورٹ میں اسی طرح کہا گیا ہے کہ سعودی اتحاد، یمن کے اسکولوں اور اسپتالوں پر بھی حملوں کا ذمہ دار ہے

واضح رہے کہ یمن کے بے گناہ شہری گذشتہ سال چھبیس مارچ سے، سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملوں اور یمن کے محاصرے کی بناپر شہید ہو رہے ہیں۔

سعودی اتحاد نے چھبیس مارچ سے سابق اور مفرور صدر منصورہادی کو دوبارہ اقتدار میں واپس لانے کے لئے یمن پر تباہ کن حملے شروع کئے تھے جو اب بھی جاری ہیں اور ان حملوں میں اس غریب عرب ملک کی بنیادی تنصیبات کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

یمن پر جاری سعودی اتحاد کے حملوں میں اب تک ہزاروں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں