انقرہ ، ماسکو سے تعلقات کی بہتری کے لئے پہلے معذرت خواہی کرے
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i229852-انقرہ_ماسکو_سے_تعلقات_کی_بہتری_کے_لئے_پہلے_معذرت_خواہی_کرے
روسی صدر نے کہا ہے کہ ترکی، روس کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے لئے معذرت خواہی کرے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۰۵, ۲۰۱۶ ۰۷:۴۵ Asia/Tehran
  • انقرہ ، ماسکو سے تعلقات کی بہتری کے لئے پہلے معذرت خواہی کرے

روسی صدر نے کہا ہے کہ ترکی، روس کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے لئے معذرت خواہی کرے-

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوتین نے کہا کہ ان کا ملک بھی ترکی کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کا خواہاں ہے لیکن ترکی کے حکام کو چاہئے کہ اس رابطے کو بہتر بنانے کے لئے پہلا قدم اٹھائیں اور روس سے معذرت خواہی کریں-

پوتین نے کہا کہ ترکی نے نہ صرف روس کے لڑاکا طیارے کو مار گرایا بلکہ روس کے ایک پائلٹ کا بھی قتل کیا اور یہ مسئلہ بین الاقوامی قوانین کی رو سے جنگی جرم شمار ہوتا ہے - پوتین نے کہا کہ روس نے ترکی کی جانب سے بہت سی باتیں سنی ہیں لیکن صرف باتیں ہی کافی نہیں ہیں بلکہ اس سلسلے میں اقدامات بھی کرے اور اس سلسلے کا پہلا قدم معذرت خواہی ہے-

واضح رہے کہ ترکی نے تقریبا نو مہینہ قبل ایک روسی لڑاکا طیارے کو ترکی کی سرحد کے قریب، شام میں مار گرایا تھا جس کے بعد سے دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے-