شام کے بحران سے متعلق امریکی پالیسی جاری رہنے پر تاکید
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i232087-شام_کے_بحران_سے_متعلق_امریکی_پالیسی_جاری_رہنے_پر_تاکید
امریکی وزارت خارجہ کےترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ واشنگٹن دمشق کے سلسلے میں اپنی پالیسی تبدیل نہیں کرے گا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۱۸, ۲۰۱۶ ۰۸:۳۶ Asia/Tehran
  • شام کے بحران سے متعلق امریکی پالیسی جاری رہنے پر تاکید

امریکی وزارت خارجہ کےترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ واشنگٹن دمشق کے سلسلے میں اپنی پالیسی تبدیل نہیں کرے گا۔

تسنیم خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جان کربی نے جمعے کے دن شامی فوجیوں پر امریکہ کے فضائی حملے پر مبنی دسیوں امریکی سفارت کاروں کے مطالبے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے دعوی کیا کہ امریکہ اب بھی شام کے بحران کے سیاسی حل کا قائل ہے۔

جان کربی نے مزید کہا کہ امریکی حکومت کی ساری توجہ اس جانب ہے کہ باراک اوباما کے عہد صدارت کےاختتام تک شام کے بحران کا پرامن حل تلاش کر لیا جائے۔

واضح رہے کہ اخبار وال اسٹریٹ جرنل اور نیویارک ٹائمز کی رپورٹوں کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے پچاس سے زیادہ سفارت کاروں نے شام سے متعلق وائٹ ہاؤس کے موقف پر تنقید کرتے ہوئے شام کی فوج پر حملے کا مطالبہ کیا تھا۔