امریکہ اور روس کے درمیان شام میں مزید ہم آہنگی پر اتفاق
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i232429-امریکہ_اور_روس_کے_درمیان_شام_میں_مزید_ہم_آہنگی_پر_اتفاق
روس کی وزارت دفاع نے امریکہ اور روس کے درمیان شام میں دونوں ممالک کی فوجی کارروائیوں کے سلسلے میں مزید ہم آہنگی پیدا کرنےکے بارے اتفاق رائے کی خبر دی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۲۰, ۲۰۱۶ ۰۴:۱۳ Asia/Tehran
  • امریکہ اور روس کے درمیان شام میں مزید ہم آہنگی پر اتفاق
    امریکہ اور روس کے درمیان شام میں مزید ہم آہنگی پر اتفاق

روس کی وزارت دفاع نے امریکہ اور روس کے درمیان شام میں دونوں ممالک کی فوجی کارروائیوں کے سلسلے میں مزید ہم آہنگی پیدا کرنےکے بارے اتفاق رائے کی خبر دی ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت دفاع نے اتوار کے دن اعلان کیاکہ اس نے واشنگٹن سے کہا ہے کہ وہ شام میں سرگرم اپنے حمایت یافتہ مسلح گروہوں کے مقامات کا نقشہ پیش کرے تاکہ غلطی سے ان کو نشانہ بنائے جانے کی روک تھام کی جا سکے۔

واضح رہے کہ روس اور امریکہ شام کی خانہ جنگی میں مختلف مسلح گروہوں کی حمایت کرتے ہیں۔ امریکہ نے جمعے کے دن دعوی کیا تھا کہ روس کے جنگی طیاروں نے جمعرات کے دن جنوبی شام میں امریکہ کے حمایت یافتہ ایک گروہ کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

روسی وزارت دفاع کا مزید کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے فوجی حکام نے ایک ویڈیو کانفرنس میں اس بات پر اتفاق کیا ہےکہ شام میں فوجی کارروائیوں کے سلسلے میں امریکہ اور روس کے درمیان زیادہ ہم آہنگی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

امریکی وزارت جنگ پینٹاگون نے ہفتے کے دن کہا تھا کہ اس نے روس سے وضاحت طلب کی ہے کہ اس نے شام کی حکومت کے مخالف اور امریکہ کے حمایت یافتہ مسلح گروہ کے عناصر پر حملہ کیوں کیا ہے۔