شامی حکومت کے خلاف امریکا فوجی اقدام نہیں کرے گا
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i233125-شامی_حکومت_کے_خلاف_امریکا_فوجی_اقدام_نہیں_کرے_گا
امریکا نے شام کے صدر بشاراسد کی حکومت کو گرانے کے لئے فوجی کارروائی کے امکان کو مسترد کردیا ہے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۲۳, ۲۰۱۶ ۱۳:۳۴ Asia/Tehran
  • شامی حکومت کے خلاف امریکا فوجی اقدام نہیں کرے گا

امریکا نے شام کے صدر بشاراسد کی حکومت کو گرانے کے لئے فوجی کارروائی کے امکان کو مسترد کردیا ہے-

وائٹ ہاؤس کے ترجمان جاش ارنسٹ نے کہاہے کہ شام کے صدر کے خلاف فوجی کارروائی سے امریکا کوکوئی فائدہ نہیں ہوگا اس لئے ایسی کسی کارروائی کا امکان نہیں ہے -

وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ صدرباراک اوباما نے یہ تہیہ کررکھا ہے کہ وہ شام کے بارے میں کوئی غیردانشمندانہ فیصلہ نہیں کریں گے -

وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے یہ بیان امریکی وزرات خارجہ کے پچاس سینیئر سفارتکاروں کے اس خط کے جواب میں دیا ہے جس میں انہوں نے امریکی حکومت سے کہا تھا کہ وہ بشاراسد کی حکومت کے خلاف فوجی اقدام کرے -

وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا تھاکہ شام میں فوجی مداخلت کےکیا نتائج نکلیں گے اس کا کسی کو علم نہیں ہے - انہوں نے کہا کہ ہم نہیں جانتے کہ امریکی صدر کس قانون کی بنیاد پر شام میں فوجی مداخلت کریں گے اور اس سے بھی بڑھ کر یہ کہ یہ ایک خطرناک اقدام ہے -