صیہونی خام خام کا غیر انسانی مطالبہ
Jul ۰۴, ۲۰۱۶ ۱۲:۰۵ Asia/Tehran
صیہونی خاخاموں نے یہودیوں سے فلسطینیوں کے قتل عام کا مطالبہ کیا ہے۔
ارنا کے مطابق صیہونی حکومت کے خاخام اعظم شموئیل الیاہو نے پیر کے دن کہا ہے کہ فلسطینیوں کا قتل عام بقول اس کے مذہبی فریضہ ہے اور اسرائیلی حکام کو اس پر عمل کرنا چاہئے۔ صیہونی حکومت کے خاخام اعظم نے اسرائیلی فوجیوں سے بھی کہا ہے کہ فلسطینیوں پر حملے مزید تیز کر دیئے جائیں۔
دوسری طرف غرب اردن کے قلندیہ فلسطینی کیمپ میں صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں کم سے کم چار فلسطینی نوجوان زخمی ہو گئے ہیں۔
ادھر صیہونی حکومت کے وزیر جنگ اوگدر لیبر مین نے کابینہ کی میٹنگ کے دوران غزہ کے فلسطینیوں کو ایک بار پھر فوجی جارحیت کی دھمکی دی ہے۔