صدر مملکت آج باکو کے دورے پر روانہ ہوں گے
-
ڈاکٹر حسن روحانی ایران، روس اور آذربائیجان کے سہ فریقی اجلاس میں شرکت کے لیے باکو روانہ ہوں گے۔
صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی آج جمہوریہ آذربائیجان کے دورے پر روانہ ہوں گے۔
ڈاکٹر حسن روحانی آج اتوار کے دن، جمہوریہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو جائیں گے جہاں وہ پیر کے دن ایران، روس اور آذربائیجان کے سہ فریقی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اس اجلاس میں ایران کے صدر کے علاوہ روس کے صدر ولادیمیر پوتن اور آذربائیجان کے صدر الہام علی اف شرکت کر رہے ہیں۔ اس اجلاس میں تجارت، توانائی، مواصلات، ماحولیات، دہشت گردی کے مقابلے، نقل و حمل اور ٹرانزٹ جیسے موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی باکو اجلاس کے موقع پر روس کے صدر ولادیمیر پوتن سے بھی دو طرفہ ملاقات کریں گے جس میں باہمی دلچسپی کے مسائل اور تہران ماسکو تعلقات کا جائزہ لیا جائے گا۔
ڈاکٹر حسن روحانی آذربائیجان کے صدر الہام علی اف کے ساتھ دو طرفہ معاہدوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیں گے۔