شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر روس کا میزائل حملہ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i243562-شام_میں_دہشت_گردوں_کے_ٹھکانے_پر_روس_کا_میزائل_حملہ
روس نے شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بحیرہ روم سے میزائل حملہ کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۰, ۲۰۱۶ ۰۴:۲۸ Asia/Tehran
  • روسی بحریہ کی جانب سے شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر تین کروز میزائل سے حملہ
    روسی بحریہ کی جانب سے شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر تین کروز میزائل سے حملہ

روس نے شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بحیرہ روم سے میزائل حملہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ بحیرہ روم میں رشین بلیک سی فلیٹ کی جانب سے شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر تین کروز میزائل داغے گئے۔ روس کی وزارت دفاع کے بیان کے مطابق، اس میزائل حملے میں شام میں حلب کے علاقے میں دہشت گردوں کے ہتھیاروں کے ایک بڑے گودام کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بحیرہ روم میں روسی بحریہ کی جانب سے شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے ہوتے رہے ہیں۔