عراق و شام میں فرانس کے سیکڑوں دہشت گردوں کی ہلاکت
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i250408-عراق_و_شام_میں_فرانس_کے_سیکڑوں_دہشت_گردوں_کی_ہلاکت
فرانس کے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ شام و عراق میں فرانس کے سیکڑوں دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۲۷, ۲۰۱۶ ۰۹:۳۰ Asia/Tehran
  • حکومت فرانس کہ جس نے شام میں داعش سمیت دیگر دہشت گرد گروہوں کی حمایت کی تھی اس وقت انھیں گروہوں کے حملوں کا شکار ہے-
    حکومت فرانس کہ جس نے شام میں داعش سمیت دیگر دہشت گرد گروہوں کی حمایت کی تھی اس وقت انھیں گروہوں کے حملوں کا شکار ہے-

فرانس کے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ شام و عراق میں فرانس کے سیکڑوں دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں۔

فرانسیسی اخبار لوفیگاروں نے اپنی ویب سائٹ پر فرانس کی پولیس کے پیر کو جاری ہونے والے بیان کے حوالے سے لکھا ہے کہ عراق و شام کے مختلف علاقوں میں فرانس کے دو سو سے زیادہ دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں- فرانس کے پولیس ذرائع کے بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ عراق و شام میں ہلاک ہونے والے فرانسیسی دہشت گردوں کی صحیح تعداد اس سے زیادہ ہوسکتی ہے- فرانسیسی پولیس ذرائع کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق شام و عراق میں فرانس کے تقریبا سات سو دہشت گرد موجود ہیں-

فرانس کے وزیر اعظم مانوئل والس نے گیارہ ستمبر کو کہا تھا کہ شام و عراق میں سات سو فرانسیسی دہشت گردوں میں سے دو سو پچھہتر عورتیں ہیں جن میں دسیوں کی عمر قانونی عمر سے کم ہے- فرانس کے وزیرداخلہ برنار کزنوو نے دو ہزار پندرہ میں اعلان کیا تھا کہ شام وعراق میں بر سر پیکار پانچ ہزار یورپی دہشت گردوں کا تعلق فرانس، جرمنی، برطانیہ، سوئیڈن اور اسپین سے ہے-

حکومت فرانس کہ جس نے شام میں داعش سمیت دیگر دہشت گرد گروہوں کی حمایت کی تھی اس وقت انھیں گروہوں کے حملوں کا شکار ہے- فرانس میں جنوری دوہزار پندرہ سے جولائی دو ہزار سولہ تک تین دہشت گردانہ حملے ہوچکے ہیں جن میں دوسوپچاس سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں-