شام کے خلاف مغرب کا رویہ جنون آمیز ہے: لاوروف
-
لاوروف نے کہا کہ امریکی، شام میں دہشت گردوں کے درمیان سے اعتدال پسند مخالفین کو الگ کرنے کے اپنے وعدے پر عمل کرنے سے عاجز رہ گئے ہیں-
روسی وزیر خارجہ نے شام کے خلاف مغرب کے رویے کو جنون آمیز بتایا ہے-
اسنا کی رپورٹ کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ شام کے بارے میں ہمارے مغربی شرکاء خاص طور پر امریکہ اور برطانیہ کا رویہ ایک طرح سے جنون آمیز ہے- روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ ، شام کے بارے میں کھلے بندوں روس کی توہین کر رہا ہے اور اس حقیقت کے باوجود کہ امریکہ نے یوگوسلاویہ کے غیرفوجی اہداف پر بمباری کی ہے، روس پر جنگی جرائم کے ارتکاب کا الزام لگا رہا ہے-
لاوروف نے کہا کہ 1999ء میں جمہوریہ یوگوسلاویہ پر نیٹو کے جنگی طیاروں نے پبلک مقامات اور سربیا کے سرکاری ٹیلی ویژن کی عمارت پر بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں ہزاروں عام شہری منجملہ سینکڑوں بچے اپنی جانوں سے ہاتھ دھوبیٹھے تھے لیکن آج کوئی بھی اس کا ذکر تک نہیں کرتا ہے کیوں کہ اس حملے کی نیٹو اور امریکی افسروں نے حمایت کی تھی تاکہ یوگوسلاویہ کے صدر سلوبوڈان میلوسووچ کا تختہ الٹا جاسکے۔
لاوروف نے کہا کہ امریکی، شام میں دہشت گردوں کے درمیان سے اعتدال پسند مخالفین کو الگ کرنے کے اپنے وعدے پر عمل کرنے سے عاجز رہ گئے ہیں-روسی حکام کے بقول ، مغربی ممالک شام کے بارے میں حقائق کو منعکس نہیں کر رہے ہیں اور ہمیشہ دہشت گردوں کے اقدامات پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتے آ رہے ہیں-