امریکا میں نسل پرستی کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i261094-امریکا_میں_نسل_پرستی_کے_خلاف_مظاہروں_کا_سلسلہ_جاری
امریکا کے موجودہ سیاسی نظام اور نسل پرستی کے خلاف مختلف ریاستوں میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۰۵, ۲۰۱۶ ۱۶:۰۶ Asia/Tehran
  • امریکا میں نسل پرستی کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری

امریکا کے موجودہ سیاسی نظام اور نسل پرستی کے خلاف مختلف ریاستوں میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے

امریکی اخبار ڈیلی نیوز نے اپنی ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ بڑی تعداد میں لوگوں نے بریٹ بارٹ انٹرنیٹ ویب سائٹ کی عمارت کے باہر مظاہرہ کیا ہے- مظاہرین نے نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ سے کہا کہ وہ بریٹ بارٹ کے سابق دائریکٹر اسٹیو بانون کو اپنی حکومتی ٹیم سے باہر کریں -

مظاہرے کے شرکا کا کہنا تھا کہ اسٹیو بانون نے مسلمانوں ، تارکین وطن ، خواتین اور دیگر اقلیتوں کو نشانہ بنارکھاہے - امریکی شہریوں نے شمالی کیرولینا کے شہرپولہام میں بھی نسل پرست گروہ  کوکلاکس کلان اور ٹرمپ کے خلاف مظاہرہ کیا جبکہ ریاست ورمنٹ سے بھی اطلاعات ہیں کہ امریکی شہریوں نے برلینگٹن ہال کے باہر ٹرمپ کے خلاف مظاہرہ کیا  -

گذشتہ نو نومبر کو صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے اعلان کے بعد سے ہی ان کےخلاف پورے امریکا میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے-