جنرل میٹیس ، ٹرمپ حکومت کے نئے وزیر دفاع
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i261310-جنرل_میٹیس_ٹرمپ_حکومت_کے_نئے_وزیر_دفاع
امریکہ کے نو منتخب صدر ٹرمپ نے، جنرل جمیز میٹیس کو وزیر دفاع کے عہدے کے لئے متعین کیا ہے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۰۷, ۲۰۱۶ ۱۲:۲۳ Asia/Tehran
  • جنرل میٹیس ، ٹرمپ حکومت کے نئے وزیر دفاع

امریکہ کے نو منتخب صدر ٹرمپ نے، جنرل جمیز میٹیس کو وزیر دفاع کے عہدے کے لئے متعین کیا ہے-

اسپوٹنیک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز ریاست شمالی کیرولینا کے شہر فائٹ ویل میں اپنے حامیوں کے اجتماع میں ، وزیر دفاع کےعہدے کے لئے جنرل جیمز میٹیس کے نام کا اعلان کردیا-

ٹرمپ نے کہا کہ میٹیس ایک بااثر جنرل ہیں- جنرل جیمز میٹیس امریکی بحریہ کے ریٹائرڈ جنرل ہیں - دوہزار دس میں باراک اوباما نے میٹیس کو ڈیوڈ پٹراؤس کی جگہ متعین کیا تھا-