مغرب میں بحران شام کے حل کی صلاحیت نہیں : کرملین کے ترجمان
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i261472-مغرب_میں_بحران_شام_کے_حل_کی_صلاحیت_نہیں_کرملین_کے_ترجمان
قصر کرملین کے ترجمان نے کہا ہے کہ مغرب بحران شام کے حل میں ناتواں رہا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۰۸, ۲۰۱۶ ۱۳:۱۶ Asia/Tehran
  • مغرب میں بحران شام کے حل کی صلاحیت نہیں : کرملین کے ترجمان

قصر کرملین کے ترجمان نے کہا ہے کہ مغرب بحران شام کے حل میں ناتواں رہا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے قصر کرملین کے ترجمان ڈیمتری پاسکوف نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ مغرب، روس کے خلاف پابندیوں کے ذریعے شام کے بارے میں سمجھوتے کے حصول میں اپنی ناتوانی کی پردہ پوشی کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ روس کے اس ترجمان نے کہا کہ ماسکو کو امید ہے کہ روس کے خلاف دی جانے والی دھمکیوں پر عمل نہیں کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ وائٹ ہاؤس کا رویہ اس بات کا باعث بنا ہے کہ بحران شام کے بارے میں روس اور امریکہ کے مذاکرات نتیجہ خیز ثابت نہ ہوں۔ واضح رہے کہ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اعلان کیا ہے کہ جنیوا میں شام کے بحران کے حل کے بارے میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے ساتھ ان کے مذاکرات کوئی نتیجہ نکلے بغیر ہی ختم ہوئے ہیں۔