Dec ۱۹, ۲۰۱۶ ۱۹:۴۴ Asia/Tehran
  • سلامتی کونسل نے حلب میں عالمی مبصرین کی تعیناتی کی منظوری دے دی

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شام کے شہر حلب میں عالمی مبصرین تعینات کیے جانے کی منظوری دے دی ہے۔

سلامتی کونسل کے تمام پندرہ مستقل اور غیرمستقل ارکان نے مبصرین کی تعیناتی سے متعلق فرانس کی قرارداد کے حق میں ووٹ دیئے۔ اس قرارداد کے تحت عالمی مبصرین، مسلح افراد کے انخلا اور عام شہریوں کی صورتحال کے بارے میں رپورٹوں کی تیاری تک حلب میں تعینات رہیں گے۔

قراداد میں شام کی جھڑپوں میں شریک تمام گروہوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ حلب میں اقوام متحدہ کے مبصرین کی فوری اور بلاروک ٹوک آمد کا راستہ ہموار کریں۔ قرارداد کے مطابق، اقوام متحدہ کے مبصرین، حلب کے مشرقی محلوں اور دیگر علاقوں سے دہشت گردوں اور عام شہریوں کے انخلا کے عمل کی مکمل نگرانی کریں گے۔ قرارداد میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے مبصرین پوری غیرجانبداری کے ساتھ اس عمل کی نگرانی گریں۔